11:54 , 15 مئی 2026
Watch Live

ٹرمپ کی ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر سخت دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مکمل طور پر تباہ کردیا جائے گا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران یہ پیغام دیکھ رہا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کے زیر زمین میزائل پروگرام سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ضرورت پڑنے پر انہیں ایک ہی دن میں ختم کیا جاسکتا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کردیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔

افزودہ یورینیم کی واپسی کے حوالے سے سوال پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری نہیں، سوائے عوامی تاثر بہتر بنانے کے لیے۔

مارکو روبیو کا چین سے ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

ایران کی جانب سے اس بیان پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید خراب کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر Barack Obama نے ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں ایران کا مسئلہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے حل کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، بڑھتی ہوئی کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION