12:00 , 15 مئی 2026
Watch Live

توشہ خانہ ریکارڈ 2026: اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاری

توشہ خانہ ریکارڈ 2026

کابینہ ڈویژن نے جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس میں اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات شامل ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ اور چیئرمین نیب سمیت کئی وزراء اور اہم شخصیات قیمتی تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

اس فہرست میں چیئرمین سینیٹ، چیئرمین نیب اور دیگر وفاقی وزراء سمیت کئی اہم عہدیداران کے نام بھی شامل ہیں۔

توشہ خانہ: اکتوبر تا دسمبر 2025 کے تحائف کی مکمل فہرست جاری

جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق تمام شخصیات نے موصول ہونے والے تحائف کو قواعد و ضوابط کے مطابق توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔

تاہم رپورٹ میں تحائف دینے والوں کے نام شامل نہیں کیے گئے، جس سے شفافیت کے حوالے سے سوالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

شزہ فاطمہ، وفاقی وزیر اقتصادی اموراحد چیمہ اور وزیر اطلاعات عطاءتارڑ  بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔

توشہ خانہ کا ریکارڈ عوامی دلچسپی کا مرکز بنتا جا رہا ہے کیونکہ یہ سرکاری تحائف کے حوالے سے احتساب اور شفافیت کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION