11:59 , 15 مئی 2026
Watch Live

جمہوریہ چیک کے چرچ سے 800 سال پرانی کھوپڑی چوری

جمہوریہ چیک کے چرچ سے 800 سال پرانی کھوپڑی چوری

جمہوریہ چیک میں ایک چرچ سے تقریباً 800 سال پرانی کھوپڑی چوری ہو گئی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سینٹ زی ڈسلوا کی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پراگ کے قریب ایک دور افتادہ علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص چرچ میں داخل ہوا اور ڈسپلے بکس میں رکھی گئی یہ تاریخی کھوپڑی لے کر فرار ہو گیا۔

واقعے کی ایک دھندلی سی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں سیاہ لباس پہنے ایک شخص کو بنچوں کے درمیان بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور اس کے ہاتھ میں ایک شے موجود ہے جسے پولیس نے کھوپڑی قرار دیا ہے۔

یہ چرچ جیبلونی وی پوڈجیسٹڈی کے علاقے میں واقع ہے، جو پراگ سے تقریباً 110 کلومیٹر شمال میں ہے۔

تاریخی طور پر سینٹ زی ڈسلوا 1220 سے 1252 تک زندہ رہے اور اپنی سخاوت اور غریبوں کی مدد کے لیے مشہور تھے، انہیں 1995 میں Pope John Paul II نے اہم مذہبی شخصیات میں شامل کیا تھا۔

پراگ کے آرچ بشپ سٹینسیلا پریبل نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھوپڑی نہ صرف تاریخی بلکہ مذہبی اعتبار سے بھی انتہائی مقدس حیثیت رکھتی تھی۔

پولیس نے ابتدا میں مشتبہ شخص کو مرد قرار دیا تھا، تاہم بعد میں واضح کیا گیا کہ اس کی شناخت ابھی حتمی نہیں اور وہ خاتون بھی ہو سکتی ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے اور اس مقدس نوادر کو برآمد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION