فوجی راستہ ناکام، دھمکیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی فوجی راستہ مکمل طور پر ناکام ہوگا اور ایسی کوششیں کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتیں۔
ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی حالیہ دھمکیوں سے ایران پر کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایران ایسی صورتحال کا عادی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حکام خود بھی جانتے ہیں کہ جنگ یا دباؤ کے ذریعے کوئی مؤثر نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر قسم کے دباؤ کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور کسی بھی صورت جھکنے والا نہیں ہے۔
ایران کا تقریباً 90 فیصد دفاعی صنعتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے، چیف امریکی سینٹرل کمانڈ
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران سفارت کاری کے لیے تیار ہے، مگر شرط یہ ہے کہ بات چیت باہمی احترام کی بنیاد پر ہو۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امریکہ اور اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کھل کر مذمت کریں۔
انہوں نے مغربی ممالک کی خاموشی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل سے امریکہ اور اسرائیل کو مزید حوصلہ مل رہا ہے۔
عباس عراقچی نے آخر میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
















