بھارتی ریاست منی پور میں 3 عیسائی مذہبی رہنما قتل، کشیدگی میں اضافہ

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران 3 عیسائی مذہبی رہنماؤں کو قتل کر دیا گیا ہے، جن میں ایک عیسائی تنظیم کے صدر بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی رہنماؤں پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں عیسائی تنظیم کے صدر اور دو دیگر مذہبی شخصیات شامل ہیں۔
بھارتی ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت دھاندلی بے نقاب
واقعے کے بعد مقامی تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جبکہ کئی علاقوں میں کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہے۔
منی پور میں گزشتہ کئی ماہ سے نسلی اور شورش سے متعلق کشیدگی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل علیحدگی پسندوں نے آسام رائفلرز کے کیمپ پر بھی قبضہ کر لیا تھا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سکیورٹی فورسز علاقے میں حالات معمول پر لانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔












