04:00 , 15 مئی 2026
Watch Live

پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ، 8 پوائنٹس کی کٹوتی

پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے مقررہ اوورز سے 8 اوورز کم کیے جس پر ٹیم کے 8 پوائنٹس بھی کاٹ لیے گئے۔

یہ کٹوتی ICC World Test Championship کے تحت کی گئی، جس میں ہر اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کم کیا جاتا ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام، بنگلادیش کے خلاف ٹیم 114 رنز پر آؤٹ

یہ صورتحال پاکستان کے لیے اس وقت مزید دباؤ کا باعث بنی ہے جب ٹیم کو پہلے ہی پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلا دیش کو دو میچوں کی سیریز میں 0–1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دوسرا ٹیسٹ کل سلہٹ میں شروع ہوگا، جہاں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ پوائنٹس کی کٹوتی پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوزیشن کو متاثر کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION