02:10 , 15 مئی 2026
Watch Live

حنا الطاف کا شوٹنگ کے دوران ہراسانی کے واقعے کا انکشاف

حنا الطاف کا شوٹنگ کے دوران ہراسانی کے واقعے کا انکشاف

نامور اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے ایک غیر آرام دہ اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔

حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے ان سے بات کی، انہیں فوراً احساس ہو گیا کہ صورتحال محفوظ نہیں ہے، جس پر انہوں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

اداکارہ حنا الطاف کا دورانِ شوٹنگ ہراسانی کا انکشاف

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے حوصلے اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر کھل کر بات کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ کام کی جگہوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ واقعہ تفریحی صنعت میں ورک پلیس سیفٹی اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION