پاکستان بمقابلہ بنگلادیش دوسرا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کو مشکلات
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا، جہاں پاکستان کو ابتدائی نقصان اٹھانا پڑا۔
پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دن کا آغاز کیا، تاہم دونوں اوپنرز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ Azan Awais 13 اور Abdullah Fazal 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
61 کے مجموعی اسکور پر کپتان Shan Masood 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ اس کے بعد Saud Shakeel 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کا اسکور 79 پر 4 وکٹ ہوگیا۔
پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں Litton Das نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، بنگلادیش پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ
پاکستان کی جانب سے Khurram Shehzad نے 4، Mohammad Abbas نے 3، Hasan Ali نے 2 جبکہ Sajid Khan نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آغاز میں کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی۔
- پاکستان بمقابلہ بنگلادیش سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا، جہاں پاکستان کو ابتدائی نقصان…3 گھنٹے پہلے











