بھارتی آرمی چیف کے بیان پر آئی ایس پی آر کا سخت ردعمل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ جغرافیہ اور تاریخ کا حصہ بننا چاہتا ہے یا نہیں، جس پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
جوابی بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پہلے ہی عالمی سطح پر ایک اہم ملک اور تسلیم شدہ ایٹمی طاقت ہے اور جنوبی ایشیا کے جغرافیے اور تاریخ کا ناقابلِ تردید حصہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی قیادت آج تک پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکی اور 8 دہائیاں گزرنے کے باوجود درست سبق حاصل نہیں کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایسی متکبرانہ اور جنگجوانہ سوچ خطے کو بارہا کشیدگی اور تنازعات کی طرف لے جا چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خودمختار ایٹمی ہمسایہ ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ سفارتی دباؤ بلکہ یہ ذہنی دیوالیہ پن اور انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔
اختتام میں کہا گیا کہ ذمہ دار ایٹمی ریاستوں کو تحمل اور اسٹریٹیجک سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور استحکام برقرار رہ سکے۔
- پاکستان بمقابلہ بنگلادیش سلہٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا، جہاں پاکستان کو ابتدائی نقصان…2 گھنٹے پہلے










