02:02 , 17 مئی 2026
Watch Live

شیخ صالح الفوزان کی ذوالحج کے پہلے 10 دنوں میں عبادت کی تلقین

شیخ صالح الفوزان کی ذوالحج کے پہلے 10 دنوں میں عبادت کی تلقین

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ صالح الفوزان  نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذوالحج کے پہلے دس بابرکت دنوں میں زیادہ سے زیادہ عبادات اور نیک اعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اسلامی کیلنڈر میں خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ان میں کی جانے والی عبادات اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہوتی ہیں۔

شیخ صالح الفوزان کے مطابق نماز، صدقہ، نفلی روزے اور ذکرِ الٰہی جیسے اعمال ان دنوں میں خاص طور پر فضیلت رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو ان کا اہتمام کرنا چاہیے۔

انہوں نے یومِ عرفہ کے روزے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حج ادا نہیں کر رہے، ان کے لیے اس دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔

مفتی اعظم نے قربانی کرنے والوں کو ہدایت دی کہ وہ ذوالحج کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن نہ کاٹیں۔

یہ ہدایات اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دی گئی ہیں تاکہ مسلمان ان بابرکت دنوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ ان دنوں میں عبادات، خیرات اور ذکرِ الٰہی میں اضافہ کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION