11:09 , 21 اپریل 2025
Watch Live

دعوت نامہ موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی قیادت نے امریکی وفد سے ملاقات کیوں نہ کی؟

(شیراز احمد شیرازی) امریکی وفد سے ملاقات کا معاملہ، پی ٹی آئی کو دعوت نامہ ملا یا نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور عاطف خان کے الگ الگ بیانات۔ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو امریکی وفد کیساتھ ملاقات کا دعوت نامہ تو دیا گیا مگر قیادت شریک ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نہ ہی چیف وہیپ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 365 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ میں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی چیک کیا وہاں بھی کوئی دعوت نامہ نہیں۔

سینئر رہنما عاطف خان نے کہا پی ٹی آئی کی طرف سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں موجود تھے۔ میرے معلومات میں آیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

دوسری جانب، صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس انفارمیشن نہیں کہ انہیں بلایا گیا یا نہیں۔ لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ اس وقت وہ پشاور میں تھے۔ اس حوالے سے پوری پلاننگ کی گئی کہ یہ لوگ نہ مل سکیں۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی امریکی کانگریس کے نمائندوں سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ارکان نے سوال کیا کہ جب دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تو قیادت کیوں نہیں گئی؟ بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر ارکان اسمبلی کو خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر پشاور گئے تھے جبکہ عامر ڈوگر ایک ایم این اے کے فرزند کی شادی میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION