01:51 , 22 اپریل 2025
Watch Live

انتہا پسند ہندو آپے سے باہر، اہم مغل بادشاہ کے مقبرے کو شہید کرنے کی دھمکی دیدی

بھارت میں انتہا پسند ہندو آپے سے باہر، مہاشٹرا میں اورنگزیب کے مقبرے کو بابری مسجد کی طرز پر شہید کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے اورنگزیب کے مقرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اورنگزیب کے مقبرے کو نہ ہٹایا تو اس کا حشر بابری مسجد جیسا ہوگا۔

انتہا پسندوں کی دھمکی کے بعد بھارتی پولیس نے اورنگزیب کے مقبرے پر بھاری سکیورٹی تعینات کردی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION