02:41 , 23 جون 2025
Watch Live

بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا اثر عسکری قیادت تک پہنچ گیا

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا اثر اب فوجی اداروں تک پہنچ گیا۔

بھارتی آرمی چیف جنرل اپندرا دویدی کی وردی میں مدھیہ پردیش کے ایک ہندو مذہبی رہنما جگدگرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری نے ملک کے اندر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔

مذہبی رہنما نے آرمی چیف سے "کشمیر آزاد کروانے” کی فرمائش کرتے ہوئے انہیں ہنومان سے تشبیہ دی، جو سیتا کو راون کے قبضے سے واپس لائے تھے۔

معروف دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی سربراہ کا مذہبی وابستگی ظاہر کرنا بھارتی فوج کی غیرسیاسی حیثیت کے خلاف ہے۔ یہ عمل بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے سے میل کھاتا ہے۔ اس سے سول-ملٹری تعلقات متاثر اور اقلیتوں میں احساسِ بیگانگی بڑھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رجحان بھارت میں اداروں پر اکثریتی نظریات کے تسلط کو مزید واضح کرتا ہے، جو سیکولر جمہوری ڈھانچے کے لیے خطرناک ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION