03:34 , 16 جون 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی قاتل سے آخری گفتگو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد: مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل عمر حیات عرف کاکا سے ہونے والی آخری گفتگو منظرِ عام پر آ گئی، جو فائرنگ سے چند لمحے قبل ان کی رہائش گاہ کے باہر ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ عمر حیات ثناء یوسف سے زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، لیکن انکار پر طیش میں آ کر اس نے گولی چلا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق ثناء نے قاتل کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں غصہ آ رہا ہے، یہاں سے چلے جاؤ، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں، تاہم ملزم نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ واقعہ 2 جون کو اسلام آباد کے علاقے میں پیش آیا۔ مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم پیر کی شام پانچ بجے گھر میں داخل ہوا اور دو گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں ماریں۔ جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اسلام آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION