ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر اور سابق وکیل حکیم شہزاد نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے، جنہوں نے انٹرنیٹ صارفین کو شدید غصے میں مبتلا کردیا۔
حکیم شہزاد نے پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ انہوں نے دانیہ سے کبھی محبت نہیں کی، بلکہ معاشرتی دباؤ کے تحت شادی کی۔ ان کے بقول، ’’وہ خوبصورت ضرور تھی، لیکن دل سے کبھی جڑا نہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دانیہ اور ان کی والدہ قانونی مشورے کیلئے ان کے پاس آتی تھیں اور انہیں خدشہ تھا کہ افواہیں پھیلیں گی، اسی لیے بدنامی سے بچنے کیلئے نکاح کیا۔
سوشل میڈیا پر اس بیان کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا۔ صارفین نے حکیم شہزاد کے اندازِ گفتگو کو بے حس، توہین آمیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ کئی افراد نے لکھا کہ اگر وہ واقعی شریف انسان ہوتے تو اپنی بیوی کے بارے میں یوں برسرِ عام بات نہ کرتے۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ پہلے مرحوم عامر لیاقت کی اہلیہ کے طور پر منظرِ عام پر آئیں، اور ان کی زندگی مسلسل تنازعات اور عدالتی معاملات کا شکار رہی ہے۔


















