08:42 , 18 مئی 2025
Watch Live

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی

کراچی: کئی روز تک قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں فروخت میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 116 ڈالر سستا ہوکر 3,338 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11,700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 10,031 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION