10:12 , 18 مئی 2025
Watch Live

سیما حیدر کی بھارت میں رہائش خطرے میں پڑ گئی!

سیما حیدر

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے حکم نامے میں پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت نے ایک بار پھر سیما حیدر کے معاملے کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔

سیما حیدر، ایک پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے 2023 میں نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخلہ لیا تھا۔ وہ اس وقت اتر پردیش میں اپنے بھارتی شوہر اور بچوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

سیما کی جانب سے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی گئی ہے، جو اب بھی زیرِ غور ہے۔ تاہم حالیہ حکومتی فیصلے کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا سیما کا کیس بھی اس حکم کی زد میں آئے گا یا اس پر الگ سے غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION