عریشہ رضی خان نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

معروف پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی خان اور ان کے شوہر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام عبدالدیان رکھا گیا ہے۔ یہ خوشخبری اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا۔
عریشہ نے پوسٹ میں لکھا، "ہمارے دل محبت سے لبریز ہیں، کیونکہ ہم اپنے بیٹے عبدالدیان کو دنیا میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں! الحمدللہ، ہماری چھوٹی سی رحمت اب ہمارے ساتھ ہے، اور ہم تین افراد کے خوبصورت خاندان میں بدل گئے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بے حد خوشی اور شکرگزاری کا لمحہ ہے۔ برائے مہربانی اس نئے سفر میں ہمارے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔”
اداکارہ کے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور قریبی دوستوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عریشہ اور ان کے بیٹے کے لیے محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











