03:36 , 27 اپریل 2025
Watch Live

جدید اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

جدید اور مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، آج آخری موقع ہے، جلد آن لائن اپلائی کریں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے اہم اعلان کیا۔ ان کے مطابق، آج لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کا آخری دن ہے اور اب تک 2.5 لاکھ سے زائد طلبا نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ بی ایس کے طلبا آج تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، اور اسکیم کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار طلبا کو جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسکیم صرف سرکاری یونیورسٹیوں کے بی ایس کے طلبا کے لیے ہے، اور بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اہل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

آن لائن درخواست دینے کے لیے اہل طلبا اس لنک پر جا کر cmlaptophed.punjab.gov.pk اپنی تفصیلات آن لائن جمع کر سکتے ہیں۔

اہم معلومات:

نجی کالجوں یا یونیورسٹیوں کے طلبا اسکیم کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION