02:35 , 25 اپریل 2025
Watch Live

نرگس کے بعد نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد

نصیبو لال

لاہور میں معروف گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر کی جانب سے مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق، نصیبو لال گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں جب ان کے شوہر نوید وہاں پہنچے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوید نے مشتعل ہو کر نصیبو لال کو اینٹ ماری اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور معاملے کی قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور تمام شواہد کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION