ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
نریندر مودی کی ڈگری پبلک کرنے سے متعلق عدالتی حکم معطل، دہلی ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تعلیمی ڈگری پبلک کرنے کے معاملے میں دہلی ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے سنٹرل انفارمیشن کمیشن کا 2016 کا حکم معطل کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ جسٹس سچن دتّا نے سنایا، جنہوں نے رواں برس 27 فروری 2025 کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یہ مقدمہ دہلی یونیورسٹی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں سی آئی سی کی اس ہدایت کو چیلنج کیا گیا تھا کہ مودی کی بیچلر ڈگری کا ریکارڈ عوام کے لیے جاری کیا جائے۔
عدالت نے قرار دیا کہ تعلیمی قابلیت عوامی عہدے کے لیے کوئی قانونی شرط نہیں۔ ڈگری، نمبرز، گریڈ اور جوابی پرچے جیسی معلومات ذاتی نوعیت کی ہوتی ہیں۔ ایسی معلومات آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 8(1) کے تحت عام کرنے سے مستثنیٰ ہیں۔
جسٹس سچن دتّا کے مطابق، آر ٹی آئی کے تحت مانگی گئی معلومات میں عوامی مفاد کا کوئی واضح پہلو سامنے نہیں آیا، لہٰذا سی آئی سی کی ہدایت کو کالعدم قرار دیا گیا۔
یہ فیصلہ بھارت میں شفافیت، رازداری، اور عوامی شخصیات کے احتساب سے متعلق ایک بڑی قانونی نظیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











