07:58 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ولیمسن کو پنجاب کا رنگ چڑھ گیا، دھوتی پہنے ویڈیو وائرل!

نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹر کین ولیمسن نے پاکستانی ثقافت کو اپناتے ہوئے خود کو دیسی انداز میں ڈھال لیا۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ منفرد لباس میں نظر آ رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم، جو حال ہی میں پاکستان کو سہ فریقی سیریز کے فائنل میں شکست دے چکی ہے، اب چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے کراچی میں موجود ہے۔ اسی دوران کین ولیمسن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔

ویڈیو میں سابق کپتان کین ولیمسن کو سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ، سفید دھوتی، سیاہ چشمہ، چپل اور ہاتھ میں موبائل لیے ہوٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کا یہ منفرد دیسی انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ولیمسن کے اس دیسی لُک پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس دھوتی پہن لی ہے، جبکہ کچھ لوگ اسے ایک عام تولیہ قرار دے رہے ہیں۔


 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION