11:51 , 21 اپریل 2025
Watch Live

ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ سیریز سولہ مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سولہ سے پچیس مارچ تک ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا۔ کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔

سکواڈ میں فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، میٹ ہینری، مچہے اور کائل جیمی سن شامل ہیں۔ ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر لاہور میں پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا، قومی ٹیم چند گھنٹوں میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION