ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
پاکستانی ٹک ٹاکر مسٹر پتلو دبئی میں گرفتار

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دبئی ایئرپورٹ پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پتلو ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ قطر جانے والے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، دبئی حکام نے پتلو کو ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا جب وہ قطر جانے کیلئے دبئی پہنچے تھے، اور ان پر منی لانڈرنگ کے شبے میں کارروائی کی گئی۔
رجب بٹ نے وضاحت کی کہ پتلو کو قطر آنے کی دعوت دی گئی تھی، جسے ابتدا میں انہوں نے مسترد کیا، لیکن بعد میں رضامندی ظاہر کی۔ اسی مقصد کیلئے ان کی فلائٹ بک کی گئی تھی، تاہم دبئی پہنچتے ہی حکام نے انہیں روک لیا۔
رجب بٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ پتلو کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لیکن مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
















