03:28 , 2 مئی 2026
Watch Live

اسلام آباد میں 666 سرچ آپریشنز، منشیات اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد سرچ آپریشن منشیات اسلحہ پولیس رپورٹ
اسلام آباد سرچ آپریشن منشیات اسلحہ پولیس رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال 2026 کے پہلے چار ماہ کے دوران کیے گئے سرچ آپریشنز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں مجموعی طور پر 666 سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کا مقصد شہر میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم کی روک تھام تھا۔

ان کارروائیوں کے دوران 64 ہزار 268 افراد، 27 ہزار 997 گھروں، 7 ہزار 440 دکانوں، 21 ہزار 920 موٹرسائیکلوں اور 7 ہزار 817 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

ریم شیخ نے بتایا وہ غیر مسلم سے شادی کیوں نہیں کرسکتیں

پولیس کے مطابق ان سرچ آپریشنز کے دوران 367 افغان شہریوں سمیت 3 ہزار 287 افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا تاکہ ان کی مزید جانچ پڑتال کی جا سکے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 959 موٹرسائیکلیں اور 111 گاڑیاں بھی تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد ہونے والی اشیاء میں 7 کلو چرس، 6 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس شامل ہیں۔

مزید برآں پولیس نے 87 بوتلیں شراب، 6 خنجر، 12 کلاشنکوف، 10 بندوقیں، 53 پستول اور 3 ہزار 270 راؤنڈ بھی تحویل میں لیے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ سرچ آپریشنز شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جاری رکھے گئے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ دارالحکومت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION