02:46 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 60.12 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ کچھ دنوں میں 14 ڈالر فی بیرل تک کمی آئی ہے۔ یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74.95 ڈالر فی بیرل تھی، تاہم 2 اپریل کے بعد سے اس میں زبردست کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بوجھ براہ راست عوام کو ملے گا۔

علاوہ ازیں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کے پیش نظر حکومت پاکستان جی ایس ٹی کی شرح بھی بڑھا سکتی ہے تاکہ اس کمی کو جزوی طور پر پورا کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION