09:03 , 27 اپریل 2025
Watch Live

آسان کاروبار اسکیم: قرض حاصل کرنے والوں کیلئے خوشخبری

لاہور: پنجاب حکومت کی "آسان کاروبار فنانس” اور "آسان کاروبار کارڈ” اسکیم میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکیم کو مزید سہل بنانے اور ضرورت کے مطابق قرض دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔

مریم نواز نے نئے کاروباری یونٹ قائم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور مختلف شعبوں جیسے ٹرانسپورٹ، فارماسیوٹیکل اور چھوٹے کاروبار کے افراد کو قرض فراہمی کی ہدایت دی۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 80 ہزار سے زائد درخواستیں منظور ہو چکی ہیں، اور 34 ہزار سے زیادہ کاروباری افراد کو قرض جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے قرض لینے والوں سے براہِ راست فون پر گفتگو کی اور ان کے تجربات سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION