07:35 , 18 جولائی 2025
Watch Live

کاغان میں افسوسناک حادثہ: میاں بیوی جاں بحق، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

کاغان میں افسوسناک حادثہ: میاں بیوی جاں بحق، بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا

کاغان: سیاحتی مقام کاغان میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر کنہار دریا میں جا گری، حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا پانچ سالہ بیٹا معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع اٹک کی تحصیل حضرو کا رہائشی تھا۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں کاغان کے بیسک ہیلتھ یونٹ (BHU) منتقل کر دی گئی ہیں۔

حادثے میں بچنے والے بچے کو فوری طبی امداد دی گئی اور اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچہ رشتہ داروں کے آنے تک ان کی حفاظت میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION