02:44 , 22 اپریل 2025
Watch Live

کراچی میں واٹر سپلائی 4دن کے لیے بند! کون سے علاقے متاثر؟

واٹر سپلائی

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی چار روز کے لیے معطل رہے گی، کیونکہ ایک بڑی پانی کی لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق غازی گوٹھ کے مقام پر 84 انچ کی مین واٹر سپلائی لائن کی مرمت کا کام کل سے شروع کیا جائے گا، جو تقریباً 96 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔ مرمتی عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ٹیمیں دن رات کام کریں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرمتی کام کا مقصد پانی کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے، تاہم اس دوران شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

متاثرہ علاقے درج ذیل ہیں:

  • نیپا

  • لیاری

  • جمشید ٹاؤن

  • جناح ٹاؤن

  • پی آئی بی کالونی

  • حیدرآباد کالونی

  • لانڈھی

  • کورنگی

  • ڈی ایچ اے (ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی)

ترجمان واٹر کارپوریشن نے مزید بتایا کہ کراچی کو روزانہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، تاہم مرمتی کام کے دوران پانی کی فراہمی میں 200 ملین گیلن یومیہ کی کمی واقع ہوگی، جس کے بعد شہر کو 450 ملین گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائے گا۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ اس دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "یہ مرمتی کام شہر کے پانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور پانی احتیاط سے استعمال کریں۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION