10:05 , 18 مئی 2025
Watch Live

کویت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

کویت کی وزراء کونسل نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون 2025 تک عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ پیر 9 جون کو آرام کا دن ہوگا اور دفاتر منگل 10 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق امارات اور کویت میں ذوالحجہ کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی 5 سے 8 جون تک عید کی چار تعطیلات متوقع ہیں۔

پاکستان میں بھی فلکیاتی اندازوں کے مطابق عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے، جس کے مطابق 6 سے 9 جون تک تعطیلات دی جا سکتی ہیں۔

تاہم، حتمی اعلان چاند کی رؤیت کے بعد کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION