05:54 , 29 اپریل 2026
Watch Live

آئی سی سی وفد کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، 2025 چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ

آئی سی سی

راولپنڈی: 2025 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک آئی سی سی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ وفد میں براڈکاسٹرز اور لاجسٹک کے نمائندگان شامل تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس دورے کے دوران وفد کو اسٹیڈیم کے مختلف اہم حصوں کا معائنہ کرایا گیا، جن میں اینکلوژرز، میڈیا باکس، ڈریسنگ رومز اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔ پی سی بی حکام نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے چار جنرل اینکلوژرز میں نئی کرسیاں نصب کی جا رہی ہیں جنہیں سبز اور سفید رنگ دیا جائے گا۔

پی سی بی حکام نے یہ بھی تصدیق کی کہ اسٹیڈیم کی اپگریڈیشن کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 2025 چیمپئنز ٹرافی کے تین اہم میچوں کی میزبانی کرے گا، اور اس حوالے سے تمام انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION