08:59 , 29 اپریل 2026
Watch Live

آٹے کی چکی چلانے کیلئے گدھوں کا استعمال کیوں؟

دور جدید میں بھی پاکستان کے ایک علاقے میں آٹے کی پسائی کے لیے گدھوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مراد واہ بلوچستان کاوہ علاقہ ہےجہاں پر لوگ پورانے طرز زندگی کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔آٹے کو پیسنے کے لیے آج بھی پتھر کی چکی کا استعمال ہو راہا ہے۔ گندم کو چکی میں ڈال کر گدھوں کی مدد سے آٹانکالا جاتا ہے۔
یہ لوگ یقین رکھتے ہیں کہ روایتی طریقے سے تیار کیا گیا آٹا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔مراد واہ لہڑی شہر سے 12 کلو میٹر دور میدا نی علاقے میں ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قدیم طریقوں سے زندگی گزارنا یہاں کے باسیوں کی خواہش نہیں، بلکہ حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔مراد واہ میں نہ پانی آسانی سے میسر ہے نہ بجلی، زیادہ تر مرد کھیتی باڑی اور مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، تو خواتین دو وقت کی روٹی کے لیے سو جتن کرتی ہیں۔ وہ گندم کو کوٹتی صاف کرتی ہیں اور گدھا اس کی پسائی کے لیے گھومتا رہتا ہے۔
بلوچستان کے بہت سارے دور دراز کے علاقے ہیں آج بھی سائنسی ترقی کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION