03:41 , 29 اپریل 2026
Watch Live

اسکواش پلیئر مہوش علی پر 6 ماہ کی پابندی عائد

پاکستانی اسکواش پلیئر مہوش علی کو حریف کھلاڑی کے خلاف نازیبا اشارہ کرنا مہنگا پڑ گیا، ایشین اسکواش فیڈریشن نے ان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

مہوش علی نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی سے شکست کے بعد غصے میں آ کر نہ صرف ہاتھ ملانے سے انکار کیا بلکہ نازیبا اشارہ بھی کیا، جسے کھیل کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

اسی طرح 2023 میں روسی ٹینس اسٹار کارین خچانوف کو آسٹریلین اوپن میں سیاسی پیغام دینے پر وارننگ ملی تھی، تاہم انہیں پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن ان کا عمل سیاست کو کھیل میں گھسیٹنے کے مترادف قرار پایا۔

کھیل کے میدان میں اخلاقی رویے کی پاسداری نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو فیڈریشنز کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، مہوش علی پر عائد پابندی اسی پالیسی کا واضح اظہار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION