05:35 , 29 اپریل 2026
Watch Live

سندھ حکومت کا انقلابی قدم: خواتین کیلئے "پنک ای وی اسکوٹی اسکیم” کا آغاز

کراچی (رافیعہ اعوان): سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے "پنک ای وی اسکوٹی اسکیم” کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت طالبات اور ورکنگ ویمن کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔

یہ منصوبہ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (SMTA) کے تحت چلایا جا رہا ہے اور اس کا مقصد خواتین کو آزادانہ، محفوظ اور پائیدار سفر کی سہولت دینا ہے۔ اس کے لیے درخواست دہندہ کا سندھ کا مستقل رہائشی ہونا ضروری ہے۔ امیدوار کے پاس موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔ امیدوار اسکوٹی کو 7 سال تک فروخت یا کرائے پر دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ منتخب امیدوار کو روڈ سیفٹی ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔

اسکوٹیز کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی، جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی موجودگی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز، ٹرانسپورٹ، فنانس اور میڈیا نمائندگان پر مشتمل کمیٹی انتخاب کی نگرانی کرے گی۔

درخواست کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے:

ویب سائٹ پر جائیں: https://smta.sindh.gov.pk

"Projects” سیکشن میں جائیں اور "EV Scooty Ballot Form” پر کلک کریں۔ فارم بھر کر مطلوبہ دستاویزات منسلک کریں اور جمع کروائیں۔

ابھی درخواست جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم 4 سے 5 ہفتوں تک درخواستیں جمع کرانے کی توقع ہے۔ درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ آخری لمحات کا انتظار نہ کریں اور جلد از جلد درخواست جمع کرائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION