ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں طلب، رکن ممالک کو نوٹس جاری

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین جاری سیریز بھی ہو رہی ہوگی، جس کے باعث شرکاء کو موقع پر موجود رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق طویل عرصے بعد اے سی سی کا اجلاس بنگلہ دیش میں منعقد ہو رہا ہے، تاہم بھارت اور سری لنکا نے مقام اور تاریخ پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاس کہیں اور منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم زیادہ امکان ہے کہ اجلاس مقررہ مقام یعنی ڈھاکا میں ہی ہوگا۔ رکن ممالک کو 15 روز قبل نوٹس اسی مقصد کے لیے دیا گیا ہے۔ جو ممالک اجلاس میں ذاتی طور پر شریک نہیں ہو سکتے، ان کے لیے آن لائن شرکت کا آپشن بھی موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی اور آئی سی سی کی آن لائن میٹنگز معمول کا حصہ ہیں، لہٰذا کسی بھی رکن ملک کے نہ آنے کی صورت میں ڈیجیٹل شرکت ممکن ہوگی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











