06:54 , 29 اپریل 2026
Watch Live

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ، نئی قیمت کیا ہے؟

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1,465 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358,465 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,256 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 307,325 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 3,369 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان تھا، تاہم آج اچانک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION