ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
سکھ فوجیوں کا پاکستان کیخلاف مودی کے جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی کا بھارت بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے سکھ فوجیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ مودی کی جہالت کی جنگ کو "ناں” کہیں اور پاکستان کے خلاف مت لڑیں۔
واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ واقعے پر بھارتی پولیس کی درج کردہ ایف آئی آر نے حملے کی حقیقت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، واقعے کی ایف آئی آر حیرت انگیز طور پر صرف 10 منٹ بعد درج کی گئی، جو پہلے سے طے شدہ منصوبہ ہونے کا ثبوت ہے۔
ذرائع کے مطابق، حملہ دوپہر 1:50 سے 2:20 تک جاری رہا، جب کہ ایف آئی آر 2:30 پر درج کرلی گئی — جو معمول کے برخلاف انتہائی تیزی سے کی گئی کارروائی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











