ویب ڈیسک
|
12 مہینے پہلے
آرمی چیف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، معرکہ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی۔
سپہ سالار نے زخمی جوانوں اور شہریوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج زخمیوں کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔ معرکہ حق میں عوام اور افواج کا اتحاد ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک فوج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION













