صدر ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر ردعمل

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیا ہے، اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کو اس مسئلے کو خود حل کرنا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، "پاکستان اور بھارت کو کسی نہ کسی طرح یہ مسئلہ خود ہی حل کرنا ہوگا۔ ان دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے کشیدگی رہی ہے۔” انہوں نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے واقفیت کا ذکر کیا لیکن اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا وہ ان سے براہ راست رابطہ کریں گے یا نہیں۔
یہ تبصرے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہونے والے ایک حملے کے بعد سامنے آئے ہیں، جسے گزشتہ بیس سالوں میں بدترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی ہے، جسے پاکستان نے مسترد کر دیا ہے۔











