لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی شاندار رونمائی!

آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کی باضابطہ رونمائی آج لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں کی جائے گی۔ یہ شاندار تقریب پاکستان کے ثقافتی ورثے اور بین الاقوامی کرکٹ کے جوش و خروش کا حسین امتزاج ہوگی، جس کے ساتھ اس منتظر ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
اس تقریب میں آئی سی سی اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام، غیر ملکی سفارت کار، سابق کرکٹرز اور ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے۔ ان کی موجودگی اس ٹورنامنٹ کی عالمی اہمیت اور پاکستان کے لیے فخر کا مظہر ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سنسنی خیز مقابلہ بدھ کے روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے جوش و خروش سے بھرپور ثابت ہوگا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











