ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
محمد عباس کا ڈیبیو میچ میں ورلڈ ریکارڈ

نیوزی لینڈ کے بلے باز محمد عباس نے پہلے میچ میں ہی تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے انٹرنیشنل میچ میں 21 سالہ محمد نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ففٹی بنائی۔ پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 73 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 271 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 344 رنز بنائے تھے مارک چیپ مین نے 132 ڈیرل مچل 76 اور محمد عباس ن نے 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
جواب میں ٹاپ آرڈر نے جیت کی جانب پیش قدمی تو کی لیکن منزل سے پہلے ہی ہمت ہار گئے اور پوری ٹیم 271 پر پویلین لوٹ گئی۔ بابراعظم 78 اور سلمان علی آغاز 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عثمان خان 39 عبد اللہ شفیق 36 اور کپتان محمد رضوان 30 رنز پر کیویز بولرز کا شکار ہوگئے۔
پاکستان کے 6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، نیتھن سمتھ نے 4 اور جیکب ڈفی نے 2 شکار کئے۔ مارک چیپ مین مین آف دی میچ قرار پائے۔ 3 میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔











