ویب ڈیسک
|
12 مہینے پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 12 مئی کو فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونا 8 ہزار 917 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے پر آ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 104 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، اور اب فی اونس سونا 3221 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے، چند روز قبل فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گیا تھا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











