08:59 , 29 اپریل 2026
Watch Live

پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے رہنماؤں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کو ختم کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما جلد ہی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اس کے بعد انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی درخواست کی جائے گی۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس شکایت کے بعد پارٹی قیادت نے فوری طور پر اس اقدام کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION