05:54 , 29 اپریل 2026
Watch Live

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان، ایک ہفتے کے دوران 4 ہزار پوائنٹس سے زائد کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

کراچی: رواں ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو ملا، جس کے دوران 100 انڈیکس میں 4 ہزار 340 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اس کمی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3.69 فیصد نیچے آیا، جس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 735 پوائنٹس اور کم ترین سطح ایک لاکھ 12 ہزار 13 پوائنٹس رہی۔

سٹاک مارکیٹ میں اس دوران 3 ارب 91 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا اور مارکیٹ میں مجموعی طور پر 159 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان بیرونی سرمایہ کاری میں کمی اور دیگر معاشی عوامل کے باعث دیکھنے کو ملا، جس نے مارکیٹ کے عمومی رجحان کو متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION