07:33 , 20 جون 2026
Watch Live

بھارت میں ٹھیلے کا کھانا کھانے سے 59 افراد کی طبیعت خراب

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں سڑک کنارے لگے ایک ٹھیلے سے کھانا کھانے کے بعد 59 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے نے عوام میں سٹریٹ فوڈ کی صفائی اور معیار سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹرا کے شہر بھیونڈی میں پیش آیا، جہاں گزشتہ روز متعدد افراد نے ایک ٹھیلے سے کھانا خریدا اور استعمال کیا۔ کھانا کھانے کے کچھ ہی وقت بعد متاثرہ افراد میں پیٹ درد، قے اور اسہال جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر Indira Gandhi Memorial Hospital منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور بیشتر افراد کی طبیعت میں بہتری آچکی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق فوڈ پوائزننگ عموماً آلودہ خوراک، غیر معیاری اجزا یا صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ہوتی ہے۔ سٹریٹ فوڈ میں اگر حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھا جائے تو ایسے واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ملک کے مختلف علاقوں سے فوڈ پوائزننگ کے کئی کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے فوڈ سیفٹی کے نظام پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عوامی حلقے متعلقہ اداروں سے سخت نگرانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 17 جون کو بھارتی ریاست تلنگانہ میں بھی تقریباً 15 بچے پانی پوری کھانے کے بعد بیمار ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔ اس واقعے نے بھی خوراک کے معیار پر تشویش میں اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION