11:54 , 23 جون 2026
Watch Live

فلپائن میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.7 ریکارڈ

فلپائن کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ جھٹکے فلپائن میں دو دن کے اندر تیسری بار محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے دوران بعض علاقوں میں معمولات زندگی کچھ دیر کے لیے متاثر ہو گئے۔

یاد رہے کہ دو روز پہلے فلپائن کے جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ حکام نے لوگوں کو ساحلی علاقوں سے دور اور بلند مقامات پر جانے کی ہدایت دی تھی، جو بعد میں وارننگ واپس لے لی گئی۔

زلزلے کے بارے میں فلپائن کے محکمہ ارضیات کا کہنا ہے کہ حالیہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں داؤاؤ اورینٹل کے قریب سمندر میں آیا۔ پہلے اس کی شدت 7.6 بتائی گئی تھی، لیکن بعد میں اسے 7.5 کر دیا گیا۔

محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ اب تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، مگر لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، اور حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION