ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت گرانے سے صاف انکار

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا حکومت گرانے یا کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔
اے این پی کے مرکزی ترجمان احسان اللہ خان نے بیان میں کہا کہ کچھ جماعتیں خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت چاہتی ہیں، مگر اے این پی کسی غیرجمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے، اور کے پی حکومت گرانے کی کوئی کوشش قابل قبول نہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایمل ولی خان اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت ہوئی، تاہم خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











