11:10 , 23 جون 2026
Watch Live

وفاقی وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی کی رہنما پر تنقیدی بیان

وفاقی وزیر اطلاعات کا پی ٹی آئی کی رہنما پر تنقیدی بیان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک خاتون رہنما پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان دشمن میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گھٹیا مہم چلائی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سیاسی اقدامات میں عوامی مفاد کو نظر انداز کر دیا اور اپنی توجہ صرف غیر قانونی مطالبے پر مرکوز رکھی کہ کرپشن کیس میں سزا یافتہ بانی پارٹی سے سیاسی رہنمائی لی جائے، جو کہ جیل رولز کی خلاف ورزی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف حساس صوبہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے امن، ترقی اور عوامی ریلیف پر توجہ دینے کی بجائے اپنی قیادت کے گرد غیر قانونی بیانیے کی سیاست جاری رکھی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ مبینہ طور پر تحریکِ انصاف کی ایک خاتون سیاستدان نے انتہائی منفی حکمت عملی کے تحت افغانستان سے چلنے والے پاکستان دشمن اکاؤنٹس اور بھارتی میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے مہم چلائی، جس سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رویہ کھلی پاکستان دشمنی ہے اور تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ وہ غلط ترجیحات اور ملک دشمن بیانیے ترک کر کے ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION