ویب ڈیسک
|
8 مہینے پہلے
پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے ہیں۔
ملتوی کیے گئے حلقوں میں این اے 66 (وزیرآباد) ، این اے 96، 104 (فیصل آباد) ، این اے 129 (لاہور) ، این اے 143 (ساہیوال)۔ جبکہ صوبائی اسمبلی سے پی پی 73 (سرگودھا)، پی پی 87 (میانوالی)، پی پی 98 (فیصل آباد) اور پی پی 203 (ساہیوال) میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے طور پر استعمال ہونے والی کئی سرکاری اسکول عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹاف ریلیف آپریشنز میں مصروف ہے اور نیا عملہ دستیاب نہیں۔ سول انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں، انتخابی فرائض انجام دینا ممکن نہیں۔ متاثرہ ووٹرز بے گھر ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
- دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ FIFA World Cup 2026 کے لیے انعامی رقم اور ٹیموں کی تفصیلات سامنے…6 گھنٹے پہلے














