04:28 , 17 اپریل 2026
Watch Live

چین میں دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر، ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا

طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر

چین کے شہر ووہان میں دنیا کا سب سے طویل آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر سسٹم تیار کر لیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

یہ منفرد ایسکیلیٹر سسٹم "Goddess” کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی مجموعی لمبائی 905 میٹر بتائی جا رہی ہے۔

اس جدید نظام میں 21 انفرادی ایسکیلیٹرز، 8 ایلیویٹرز، 4 موونگ واک ویز اور متعدد پیدل چلنے والے پل شامل ہیں، جو ایک بڑے علاقے کو آپس میں جوڑتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایسکیلیٹر صارفین کو ایک بلند مقام تک لے جاتا ہے جو تقریباً 80 منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر تصور کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WHAS11 News (@whas11)

اس پورے سفر کو مکمل کرنے میں تقریباً 21 منٹ کا وقت لگتا ہے، جس کے دوران شہری آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتے ہیں۔

رات کے وقت یہ ایسکیلیٹر رنگ برنگی روشنیوں سے روشن ہو جاتا ہے اور ایک دلکش اور سیاحتی منظر پیش کرتا ہے۔

یہ جدید انفراسٹرکچر چین کی شہری ترقی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی ایک شاندار مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION